دنیا کا سب سے خوبصورت کیڑا کونسا ہے؟
دنیا کا سب سے خوبصورت کیڑا کونسا ہے؟
دنیا کا سب سے خوبصورت اڑنے والا کیڑا پکاسو موتھ کو قرار دے دیا گیا۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق فریڈرک مور جو کہ ایک ماہر حشرات ہیں نے 1882 میں اس کا سب سے پہلے ذکر کیا تھا جو جنوبی مشرقی ایشیا اور شمالی ہندوستان میں ہی پایا جاتا ہے۔ پکاسو موتھ رات کے اوقات میں خوراک حاصل کرنے کیلئے باہر نکلتا ہے اور درختوں اور پودوں کا رس سے اپنی خوراک کا بندوبست کرتا ہے۔
ریسرچ کے مطابق سب سے منفرد نظر آنے والے ڈیزائن کی وجہ سے اسے مشہور مصور پکاسو سے منسوب کر کے اس کا نام پکاسو موتھ رکھا گیا ہے۔ یہ اڑ کر مختلف پیڑ پودوں کار خ کرتا ہے مگر اپنے ڈیزائن کا کس مقصد کیلئے استعمال کرتا ہے یہ ماہرین ابھی تک پتہ نہیں لگا سکے، ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ دیگر کیڑے اپنے جسم پر مخصوص ڈیزائن کا دشمن جانداروں کو ڈرانے کیلئے استعمال کرتے ہیں، پکاسو موتھ سے متعلق ایسا کوئی مشاہدہ نہیں ابھی تک نہیں کیا جا سکا۔