FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی گئی ہے: امریکی اخبار کا ہوشربا انکشاف

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی گئی ہے: امریکی اخبار کا ہوشربا انکشاف

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی گئی ہے: امریکی اخبار کا ہوشربا انکشاف

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی گئی ہے: امریکی اخبار کا ہوشربا انکشاف

امریکی اخبار نے ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی گئ ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے اسپتالوں کے قریب  سب سے بڑے اور خطرناک بم گرائے گئے جبکہ شمالی غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد شام کے شہر حلب میں تین سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے تقریبا دوگنی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے دو سو کے قریب مقامات پر فضائی، زمینی اور سمندر سے حملے کرکے 3 صحافیوں سمیت 166 فلسطینیوں کو شہید کر دیاہے۔
فلسطین میں عرصہ 30 سال سے فلاحی کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار عصام المغربی بھی خاندان کے 76 افراد سمیت شہید ہوگئے۔
اسرائیلی بمباری سے حماس کی تحویل میں موجود 5 یرغمالی بھی مارے گئے، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 سے متجاوز ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتلِ عام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں صرف امریکا روک سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے، جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرے گا، دہشت بڑھتی جائے گی۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہار نہیں مانیں گے۔
ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی اجازت دینے پر زور دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے مسیحی آج حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم پیدائش منا رہے ہیں لیکن فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوشیوں اور روشنی سے بھرپور کرسمس منانے کیلئے مشہور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت اللحم میں اس کرسمس کے موقع پر ماحول روایت کے برعکس ہے۔
غزہ میں جانی نقصانات پر گزشتہ ماہ ہی بیت اللحم کی میونسپلٹی نے کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے جواب میں غزہ میں القسام بریگیڈ نے اپنے تازہ حملے میں جبالیا میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے، میجر سمیت کئی فوجی ماردیے۔
اسرائیلی فوج نے کل سے اب تک 15 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کا بھاری نقصان ہونے کا بھی اعتراف کر لیا۔
ادھر حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں کارگو جہازوں پر اپنے حملے تیز کردیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق بھارتی جھنڈا بردار آئل ٹینکر ایم وی سائیں بابا پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکا نے حوثیوں کے علاقے سے آنے والے چار ڈرون تباہ کر دیے۔
پینٹاگون نے بھارتی ساحل کے قریب کیمیکل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا۔
گزشتہ روز پلوٹو کیم پر ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارتی حکام کا کہنا ہے جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ آ رہا تھا۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »