سری لنکا نےبھارت سمیت سات دوسرے ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ امیگریشن(سری لنکا )کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ اکتوبر میں سری لنکا کی کابینہ نے انڈیا،جاپان، انڈونیشیا ،چین، روس، ملائیشیا،اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق فری آزمائشی بنیاد پر سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ 31 مارچ 2024 میں 30 ایام کے لیے شروع کیا جائے گا۔سیاحوں کو فری ویزے پر 30 ایام تک سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔