لاہور میں سکول طلباء کے تمام فیلڈ ٹرپس،آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بغیراجازت پابندی عائد کردی گئی۔
اسلام آباد میں سکول بس حادثے کے بعد ڈی سی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہورسے پیشگی اجازت کے بغیر تمام سکولوں کے دوروں پرپابندی لگائی گئی۔فیصلے ہر عمل درآمد نہ کرنے والی اسکول انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مراسلہ جاری کردیا۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے تمام ایجوکیشن افسران کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی۔