تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو سبکدوش کرنے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو بطور وزیراعلیٰ سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سخت ردعمل دیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اُن کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔
گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کا صدر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان
- Politics
- گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کا صدر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان
December 23, 2022