FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اب تک عمران خان پر حملے کا پرچہ کاٹنے کی درخواست نہیں ملی

مقدمے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ڈی پی او گجرات

اسلام آباد فوکس نیوز 04 نومبر2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)گجرات سید غضنفر شاہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی تک عمران خان پر حملے کا پرچہ کاٹنے کی درخواست نہیں ملی، مقدمے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی پی او گجرات نے کہا کہ مبینہ ملزم کی پہلی لیک ویڈیو تھانے کی ہے، آواز بھی تھانہ افسر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزم کی دوسری ویڈیو کا کمرہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، جہاں فائرنگ ہوئی، وہاں ارد گرد کی کسی چھت سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ عمران خان کے گارڈ کی طرف سے کوئی فائر کیا گیا، اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »