علی سرفراز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
لاہور (فوکس نیوز۔ 12 نومبر 2022ء) علی سرفراز کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ علی سرفراز کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کیا گیا،علی سرفراز کی بطور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اس سے قبل مرزا سلطان محمد سلیم بطور ڈی جی نیب لاہور کے فرائض سر انجام دے رہے تھے،قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز انکو تبدیل کر تے ہوئے اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ گزشہ روز ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو عہدے سے ہٹایا گیا اور مرزا سلطان محمد سلیم کو نیب ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔امجد مجید کو ڈی جی نیب لاہور کا اضافی چارج دیا گیا،نیب کی جانب سے امجد مجید کو اضافی چارج ملنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا،امجد مجید نیب لاہور میں 20 گریڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ہوئے اسلام آباد رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سلیم شہزاد اور عرفان منگی کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔سلیم شہزاد کی جگہ مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہورتعینات کئے گئے جب کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے ذمہ داریاں واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کیا گیا۔ قبل قومی احتساب بیورو نے عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کیا،مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھ،فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کئے گئے۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی جگہ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگایا گیا۔