FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے

عمران خان اپنے پاؤں پر وزن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈاکٹر زشوکت خانم ہسپتال

لاہور(فوکس نیوز۔ 12 نومبر 2022ء) شوکت خانم ہسپتال سے ڈاکٹر الیاس کی سربراہی میں دو رکنی میڈیکل ٹیم زمان پارک پہنچ گئی،میڈیکل ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا طبعی معائنہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان اور شوکت خانم ہسپتال کی ٹیم زمان پر پہنچی جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹر نے عمران خان کی صحت تسلی بخش قرار دے دیں۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔عمران خان اپنے پاؤں پر وزن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان کو 6نومبر کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک منتقل کیا گیا ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہیں اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے، میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 11 بجے ڈسچارج کر دیا تھا، آرام کے دوران عمران خان کو دائیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ عمران خان کا ایک ہفتے تک مسلسل طبی معائنہ کرے گا، عمران خان کے زخم بہتر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا10 روز بعد ضرورت پڑنے پر سی ٹی اسکین کیا جا سکتا ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف نے شوکت خانم ہسپتال سے روانہ ہونے سے قبل گھر سے منگوائے کپڑے پہنے۔ عمران خان کو جمعرات کے روز وزیر آباد میں حملے کے بعد طبی امداد کے لئے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چار روز تک زیر علاج رہے۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان لانگ مارچ سے بذریعہ سکرین خطاب کرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرلی۔ ذرائع کے مطابق اب تحریک انصاف کا مارچ سڑکوں پر نہیں چلے گا بلکہ جلسے ہوں گے۔ نئی حکمت عملی کے تحت تبدیلی عمران خان کی غیر موجودگی پر کی گئی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »