FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وزیر اعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی لانگ مارچ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئےبنائی گئی ہے

اسلام آباد (فوکس نیوز ۔ 29 اکتوبر 2022) وزیر اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں 9 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کمیٹی لانگ مارچ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے بنائی گئی ہے۔
اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات چیت کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی کمیٹی میں ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق،قمر زمان کائرہ،خالد مقبول صدیق،مولانا اسعد،میاں افتخار اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے۔ عمران خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو، وہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آ کر بیٹھے، غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔
الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے۔رانا ثناء اللہ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار لوگ شریک ہیں،عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے۔وفاقی داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوری رویے آگے نہیں بڑھ سکتے۔
جس آدمی کی یہ سوچ ہو وہ آدمی کس طرح سے اس ملک میں جمہوری رویوں کو آگے بڑھا سکتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے سخت فیصلے کئے، ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر فیصلے کئے۔لوگوں کی ناراضگی لی، بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں، جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے ہمیں اس صورتحال کا سامنا رہے گا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »