FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سنیل گواسکر کی پاکستانی ٹیم کی سلیکشن پر کڑی تنقید

سابق بھارتی کپتان نے پاکستانی بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا، بھارت کیخلاف 2 سپنرز کھلانے پر بھی سوال اٹھا دیا

لاہور (فوکس نیوز ۔ 29 اکتوبر 2022ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔ سنیل گواسکر نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 سپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف سکواڈ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز بنا رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کر سکتا ہو اور دو شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں، وسیم نے زمبابوے کیخلاف ایسا کیا بھی ہے، اس میں ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس تو وسیم کی صورت میں ہاردیک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف وسیم جونیئر کو نہیں کھلایا 2 سپنرز کھلا دیے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک ہے لیکن دوسرے اسٹیڈیمز میں نہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے لیے یہ بھی کہا کہ آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو 3، 4 اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »