حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد کے خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں یادداشت کی کمزوری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں درمیانی عمر کے 2200 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
ان تمام افراد میں دیکھا گیا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ جز مچھلی میں کافی مقدار میں ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں یادداشت کی کمزوری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔