FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سائفر لیک پر عمران خان کا ردّعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سائفر لیک پر ردعمل دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کردیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے تاکہ پتہ تو چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑا اچھا کیا جو لیک کردیا، اس کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے۔ یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سائفر لیک ہوجائے تو سب کو سب کچھ پتہ چل جائے گا، سب کے سامنے آجائے گا کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »