FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کیا دریا اور جھیلیں خشک سالی کے اثرات سے نکل پائیں گے؟

اس وقت یورپ کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی اپنی کم ترین سطح پر آ چکا ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں آبی ماحولیاتی نظام کو مزید خراب کرنے کا سبب بنیں گی۔ کیا یورپی دریا اور جھیلیں خشک سالی کے اثرات سے نکل پائیں گے؟

براعظم یورپ کو گرمی کی لہروں نے، جس شدت سے اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اُس کا نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ تمام دریاؤں میں پانی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

دریائے رائن، دریائے ڈینیوب اور دریائے پو جیسی اہم آبی گزرگاہیں گرمی کی شدت اور پانی کی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس وجہ سے زراعت، تجارت، پینے کے پانی اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یورپ میں خشک سالی پر نگاہ رکھنے والے ادارے کے مطابق براعظم یورپ کے تقریباً 50 فیصد حصے کو خشک سالی کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں نے اسے 500 سالوں کی بدترین خشک سالی قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فوسل ایندھن کو جلانے یا اس کا استعمال اس سیارے کو مزید گرم بنانے کا سبب بن رہا ہے۔ اس صورتحال میں گرمی کی لہروں اور خشک سالی میں مزید شدت کی توقع کی جا رہی ہے۔ اب تمام ممالک کو اپنے اعمال کے نتائج سے نمٹنا ہو گا۔

ماحولیاتی تباہیوں کے سبب جرمنی کو چار برس میں 80 ارب یورو کا نقصان

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »