انتہائی تشویش ناک صورتحال، دریائے سوات پر واقع منڈا ہیڈورکس تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے ضلع چارسدہ سے انتہائی تشویش ناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے میں منڈا ہیڈورکس بہہ گیا جس کے بعد ضلع چارسدہ، نوشہرہ اور شبقدر کے علاقے بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔
26 اگست رات 11 بجے ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے بعد چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھر سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں منتقل ہو جائیں۔