FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آرمی چیف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی خیریت دریافت کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے گوٹھ سدوری، لاکھڑا اور لسبیلہ میں سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان سے ان کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں میں مامور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، پاکستان کے عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »