FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے، میں خود پریشان ہو گیا ہوں کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہو گیا۔ چیئرمین نیپرا

اسلام آباد ( فوکس نیوز ۔ 15 نومبر 2022ء ) بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔
میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کپیسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔ گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔پاور ڈویژن حکام نے کہا ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے۔میں خود پریشان ہو گیا ہوں کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہو گیا۔ساماہی کو دو ماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا۔ دوسری طرف کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے جہاں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی، جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہو گا، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے بجلی فی یونٹ کمی کی درخواست کی،اتھارٹی نے اس حوالے سے عوامی سماعت کی۔ نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »