بلاول کانانا بھی گیٹ نمبر4کی پیداوارتھا بلاول وضو کرکےگیٹ نمبر4کانام لیاکرے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد(فوکس نیوز ۔ 24 اکتوبر2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کابیٹااورسچ کا سپاہی ارشدشریف آج شہید ہوگیا ہے۔ بلاول کانانا بھی گیٹ نمبر4 کی پیداوارتھا بلاول وضو کرکےگیٹ نمبر4کانام لیاکرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں کل سےحکومت کو لگے گا اور30نومبرتک آر پارہوجائےگا۔
سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمدد نہیں ملےگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کابیٹااورسچ کا سپاہی ارشد شریف شہید ہوگیا ہے۔ میں آج کاٹویٹ ارشد شریف کےنام کررہا ہوں اور اسکے گھرجارہا ہوں۔
یاد رہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔
فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سےارشدشریف کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے اور پھر وہاں سے کینیا چلے گئے تھے۔ کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے ارشد شریف جاں بحق ہوئے۔واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا، کینیا میں پولیس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،جب کہ ابتدائی طور پر اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ بندوق سے کیا گیا تھا۔
ارشد شریف ایک تجربہ کار صحافی ہونے کے ساتھ بڑ اینکرز میں سے ایک تھے۔ اے آر وائی نیوز کا شو پاور پلے بطور ٹی وی اینکر ان کا ٹیلی ویژن پر آخری شو تھا۔وہ ماضی میں ملک کے سرکردہ نیوز چینلز اور اخبارات کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہیں سال 2019 میں ان کی غیر معمولی صحافت خدمات پر ‘صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس’ سے نوازا گیا۔ دوسری جانب مختلف سیاسی شخصیات اور صحافتی تنظمیوں نے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی پوری تحقیقات کرائے۔