FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ایم این اے صالح محمد کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ،تحریک انصاف کا رانا ثناء اللہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسد قیصر نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا،وفاقی پولیس کی مذموم حرکت صالح محمد کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی کیلئے تکلیف کا باعث بنی،خط کا متن

اسلام آباد (فوکس نیوز ۔ 23 اکتوبر 2022ء) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے توہین آمیز رویے کا معاملہ،تحریک انصاف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور آئی جی اسلام آباد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پولیس نے اسمبلی قواعد و ضوابط کیخلاف بہیودہ الزام میں صالح محمد کو گرفتار کیا،وفاقی پولیس نے توہین آمیز طریقے سے گلے میں تختی لٹکا کر تصویر بنائی اور میڈیا کو جاری کی۔ خط میں مزید کہا گیا ہ وفاقی پولیس کی مذموم حرکت ایم این اے صالح محمد کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی کیلئے تکلیف کا باعث بنی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ایم این اے صالح محمد خان کی تضحیک کرتے ہوئے ان کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر بنائی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد خان کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز برتاؤ سامنے آیا۔اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی صالح محمد خان کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر بنا لی۔ گلے میں ڈالی ہوئی تختی پر ایم این اے صالح محمد خان کا نام لکھا اور اس کے ساتھ تفتیشی افسر محمد افضل انسپکٹر کا نام لکھا گیا۔مقدمے کی تاریخ اور دفعات بھی لکھی گئی۔
تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا تھا کہ صالح محمد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ بلکہ حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے دو روز قبل الیکشن کمیشن دفتر کے باہر چلنے والی گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی تھی۔اس پولیس اہکار کو حراست میں لے لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا،گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی جس کے بعد اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم این اے کے ساتھ دو گن مین تھے اور دونوں مسلح تھے،ریڈ زون کے اندر کسی قسم کا ہتھیار لے جانا خلاف قانون ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »