FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

تمام قوانین روند کر اسحاق ڈار کو درآمد کر کے وزیر خزانہ لگایا گیا،فواد چوہدری

ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے،رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (فوکس نیوز ۔ 19 اکتوبر 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ دعویٰ تھا بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی،پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1582597264262201347?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1582597264262201347%7Ctwgr%5E29cc4b98f3863c1276cc0017ef95f83322f90cb0%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-10-19%2Fnews-3321812.html

قبل ازیں فواد چوہدری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 ہفتوں میں فیصلے ہوجائیں گے کہ ہمیں کہاں جانا ہے، عمران خان کو فکر ہے 5 لاکھ لوگ باہر آگئے تو کون کنٹرول کرے گا؟ کنٹینرز ہوں یا اسلام آباد پولیس لاکھوں افراد کو کیسے روکیں گے؟ہمارا مقصد مارچ میں امن قائم رکھنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کی سیاست کا تعین کرے گا، لانگ مارچ ہوگا اور فیصلہ کرے گا پاکستان نے کس طرح آگے بڑھنا ہے، اسٹیبلشمنٹ ، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کوتھوڑا سا راستہ نکال کر مل بیٹھ کر بات کریں گے اور بات اسی طرف جانی ہے۔ اصل مسئلہ حکومتی جماعتوں کا ہے ان کو لگتا ہے اگر الیکشن ہوئے تو ہار جائیں گے، لیکن یہ احمقانہ سوچ ہے، کیونکہ حکومت نے عدم اعتماد کے بعد الیکشن نہیں کرایا اس کا نقصان ہوا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا تب بھی الیکشن نہیں کرایا، اس کا نقصان ہوا۔
اب بتائیں کہ حکومت 10مہینے میں کیا معجزہ کرلے گی کہ تبدیلی آجائے گی۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کافی امید ہے کہ نومبر تک الیکشن کی تاریخ مل جائے گی۔ 35 سیٹوں پر الیکشن ہوا، جس میں 26 نشستیں پی ٹی آئی جیتی ہے۔اس کا مطلب 70فیصد نشستیں پی ٹی آئی جیتی ہے۔ ہم جو الیکشن لڑیں ہیں ہمارا بیانیہ دو چیزوں پر تھا، پاکستان خودمختار ملک ہے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کریگا،دوسرا یہ اسمبلیاں غیرمؤثر ہیں اور دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »