FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اجلاس

اجلاس میں نئے مالی سال میں اے ڈی پی میں 1652 نئی اسکیمیں اور جاری ترقیاتی کی 2506 اسکیموں کے فندز روکنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نئے مالی سال میں اے ڈی پی میں 1652 نئی اسکیمیں اور جاری ترقیاتی کی 2506 اسکیموں کے فندز روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈزفریز کر کے ان سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈزفریز کئے ہیں، نئی اسکیموں کے لیے فنڈز کا اجراء روک دیا تھا، روکی ہوئی اسکیموں سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اگلے ماہ تک نکاسی ہوجائے تاکہ کام شروع کریں، ہوسکتا ہے کہ نئی اسکیمیں دوبارہ منظوری کرکے ضروری کام مکمل کریں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »