محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور کامیابی کا کبھی کوئی شارٹ کَٹ نہیں ہوتا۔ بھارتی شخص نے ورلڈ بینک میں جاب حاصل کرکے اس کہاوت کو سچ کردکھایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک میں جاب کرنا امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے بھارتی شہری واتسل ناہٹا کا خواب تھا جسے اس نے 600 ای میلز اور 80 فون کالز کے بعد بلآخر حاصل کرلی۔
ملازمت کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے 23 سالہ واتسل ناہٹا نے بتایا کہ کس طرح وہ کتنی محنت اور مشقت کے بعد ورلڈ بینک میں جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مذکورہ پوسٹ کے مطابق ملازمت کے حصول کے سفر کا آغاز تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2020 میں کوویڈ کے دوران ہوا۔ جب بیشتر کمپنیاں اپنے ملازمین کی تعداد میں کٹوتیاں کررہی تھی۔