پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندون پر 63 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث قومی ٹیم انگلینڈ کو محض 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔ رضوان کی اننگز میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔