سی اےاے نے پی آئی اے کو ہوا بازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کردیے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ پی آئی اے کپتانوں نے اے این او کی خلاف ورزی کی ، جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
سی اےاے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 55 پروازوں میں کپتانوں سے 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی گئی ، ہوا بازوں کے مسلسل ڈیوٹی کرنے سے ان کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی۔
سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ ہوابازوں کی مسلسل ڈیوٹیز کسی بڑے نقصان کاسبب بن سکتی ہے، پی آئی اے میں فضائی میزبانوں سے بھی 16 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی جارہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سی اے اے کا خط موصول ہوچکا ہے اس پر ہم تجزیہ کر رہے ہیں۔.