چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے،سابق وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کو متاثرین کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ادھر تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں بھی اسلام آباد کچہری سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی۔عمران خان کے خلاف دفعہ 144کے تحت تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔