FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

طالبان حکومت نے گزشتہ ایک برس میں افغانستان آنے والے 4100 سے زائد غیرملکی شہریوں سے ویزا فیس کی مد میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے

کابل میں افغانستان کے محکمۂ پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شرشاہ قریشی نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم یومیہ چار ہزار تک پاسپورٹس جاری کر رہے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ اس تعداد کو 10 ہزار تک لے جایا جائے۔”

واضح رہے کہ طالبان کے طرزِ حکمرانی سے خوفزدہ، بھوک اور غربت کے شکار لاکھوں افغان شہری طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد سے ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

امریکی حکومت جس نے گزشتہ برس ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو وہاں سے نکالا تھا وہ خصوصی امیگریشن پروگرامز کے ذریعے ہزاروں اضافی افغان شہریوں کو امریکہ میں آباد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کچھ ماہ میں ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ پانچ لاکھ افغان شہریوں نے ملک چھوڑ دیا۔

طالبان کی جانب سے جہاں خواتین کو صحت اور تعلیم کے شعبوں کے سوا کام کرنے سے روکا گیا ہے اور لڑکیوں کے لیے اسکینڈری اسکولز بھی بند ہیں، وہیں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ مرد اور خواتین درخواست گزار دونوں کو پاسپورٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ادھر طالبان حکومت نے گزشتہ ایک برس میں افغانستان آنے والے 4100 سے زائد غیرملکی شہریوں سے ویزا فیس کی مد میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے۔

البتہ پاسپورٹ اور ویزا کی آمدنی طالبان کے سال 2022 کے تقریباً دو ارب ڈالر کے بجٹ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جو مبینہ طور پر 50 کروڑ ڈالر خسارے کا شکار ہے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »