شکاپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ: جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی!

شکاپور — سندھ کے علاقے شکاپور میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث کم از کم 4 مسافر زخمی ہو گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق سفر پر تھی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹریک کا ایک حصہ تباہ ہو گیا اور ٹرین کی بوگیاں الٹ گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، دھماکہ ممکنہ طور پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
وزارتِ ریلوے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ واقعہ ریلوے نظام کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔