پاکستان سے دُرگت کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کا بوکھلایا بیان: کیا ہے حقیقت؟

پاکستان کے ساتھ مئی 2025 کے تنازعے کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر فورس چیف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسز نے آپریشن سندور کے دوران پانچ پاکستانی جنگی جہازوں اور ایک بڑے طیارے کو مار گرایا۔ یہ بیان بنگلورو میں ایئر چیف مارشل ایل ایم کاٹرے میموریل لیکچر کے دوران سامنے آیا۔ پاکستانی فوج نے ان دعوؤں کی فوری تردید کی، جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے اسے بھارتی بوکھلاہٹ قرار دیا۔ بھارت کا دعویٰ ہے کہ اس نے S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم سے یہ کارروائی کی، لیکن پاکستان نے بھی بھارتی جہاز گرائے جانے کا دعویٰ کیا۔ اس تنازعے نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ایک بار پھر عروج پر پہنچا دیا۔