سابق وزیراعظم پر سونے کا لوٹا پیتل سے تبدیل کرنے کا الزام: فیاض چوہان کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 2019 میں سکھ برادری سے تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل کے لوٹے سے تبدیل کیا۔ فیاض چوہان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کا لوٹا خرید کر اس پر سونے کی قلعی چڑھائی اور اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا، جبکہ اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا۔ انہوں نے عمران خان کو “لوٹا چور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملائیشیا سے ملنے والا ایک ڈنر سیٹ بھی راجا بازار میں بیچ دیا۔ اس الزام نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ کیا یہ الزامات سچ ہیں یا سیاسی دباؤ کا حصہ؟ مکمل تفصیلات جانیں۔