“بیوروکریسی یا بیماری؟ خواجہ آصف کے وار پر اداروں کا جوابی حملہ”

“We Are the Filth?” Bureaucracy Reacts Fiercely to Khawaja Asif’s Explosive Statement
وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے بیوروکریسی پر پاکستان کو “ناپاک” کرنے کا الزام لگانے پر حکومتی اداروں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ خواجہ آصف نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی تباہی میں اصل کردار بیوروکریسی کا ہے، جو کرپشن، اقرباپروری اور ذاتی مفادات کی سیاست میں جکڑی ہوئی ہے۔
اس بیان کے ردعمل میں بیوروکریسی سے وابستہ اعلیٰ افسران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف جیسے سیاستدان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سرکاری اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ اعلیٰ بیوروکریٹس نے اس بیان پر وزیراعظم سے رسمی شکایت درج کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بعض افسران نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسے بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو بیوروکریسی اور حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشنشپ بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ تنازع ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام اور معاشی دباؤ کا شکار ہے۔