قربانی کا گوشت فوراً نہ پکائیں! ذبح کے کتنے گھنٹے بعد گوشت کھانا محفوظ ہے؟ طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

قربانی کا گوشت فوراً نہ پکائیں! ذبح کے کتنے گھنٹے بعد گوشت کھانا محفوظ ہے؟ طبی ماہرین نے خبردار کر دیا
عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر گھر میں گوشت کے خوشبودار پکوان بنائے جاتے ہیں، مگر طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قربانی کے فوراً بعد گوشت پکانا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اکثر لوگ جوش میں آ کر جانور ذبح ہوتے ہی گوشت کو پکانے یا باربی کیو بنانے لگتے ہیں، مگر یہ عمل نہ صرف ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے بلکہ گوشت میں جراثیم کے باعث فوڈ پوائزننگ کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
✅ ماہرین کا مشورہ:
ماہرین صحت کے مطابق قربانی کے جانور کا گوشت کم از کم 5 سے 6 گھنٹے ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر آرام دینا چاہیے تاکہ اس کا درجہ حرارت نارمل ہو جائے اور قدرتی طور پر اس میں موجود کیمیکل پراسس مکمل ہو جائے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے:
“تازہ ذبح شدہ گوشت میں ایسے قدرتی خام اجزا ہوتے ہیں جو فوری ہاضمے کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔ اگر گوشت کو کم از کم 6 گھنٹے فریج یا سایہ دار جگہ پر رکھا جائے تو اس میں جراثیم مر جاتے ہیں اور گوشت نرم ہو جاتا ہے۔”
⚠️ خطرات اگر احتیاط نہ کی جائے:
پیٹ درد
فوڈ پوائزننگ
بدہضمی
گیس اور اپھارہ
کمزور معدے والوں کے لیے شدید پیچیدگیاں
🍽 بہترین طریقہ:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر سایہ دار، صاف ستھری جگہ پر رکھیں۔
کم از کم 5 گھنٹے بعد ہی گوشت پکائیں۔
جلد خراب ہونے والے گوشت کو فریج یا فریزر میں محفوظ رکھیں۔
باربی کیو یا بھنے ہوئے گوشت کے بجائے پہلے دن ہلکی غذائیں کھائیں۔