شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عیدالاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عیدالاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں وہ عید کی نماز ادا کریں گے اور سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہوں گے۔ وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور عطا تارڑ بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم سعودی حکومت کا شکریہ ادا کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔