کیا غزہ میں امن ممکن ہے؟ امریکہ نے جنگ بندی کا نیا مسودہ پیش کر دیا

کیا غزہ میں امن ممکن ہے؟ امریکہ نے جنگ بندی کا نیا مسودہ پیش کر دیا
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی بحران کے پیش نظر امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی سے متعلق نیا مسودہ پیش کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس مسودے میں تین نکاتی منصوبہ شامل ہے جس کا مقصد مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا ہے۔<br><br>اس منصوبے کے مطابق پہلا مرحلہ فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر مبنی ہوگا، دوسرا مرحلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مکمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مرکوز ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور دیرپا امن کے لیے علاقائی معاہدے شامل ہوں گے۔<br><br>
امریکہ نے اس منصوبے کی حمایت میں عالمی برادری اور عرب ممالک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل سلامتی کونسل کے کئی اجلاس بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا نیا امریکی مسودہ اس طویل جنگ کا اختتام لا سکتا ہے یا نہیں۔