یورپ میں بڑا فیصلہ قریب؟ فرانسیسی صدر کا فلسطین کو مشروط تسلیم کرنے کا عندیہ

یورپ میں بڑا فیصلہ قریب؟ فرانسیسی صدر کا فلسطین کو مشروط تسلیم کرنے کا عندیہ
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اور نیا اشارہ دے دیا ہے۔ پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم یہ اقدام مخصوص شرائط کے ساتھ مشروط ہوگا۔<br><br>انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ یکطرفہ نہیں ہوگا بلکہ یورپی یونین کے دیگر ممالک سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاکہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مشترکہ اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ میکرون نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔<br><br>
یاد رہے کہ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے پہلے ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، اور فرانس کا یہ بیان مشرق وسطیٰ کی سفارتی سیاست میں ایک ممکنہ بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔