حکومت کا بڑا فیصلہ، زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا اعلان

حکومت کا بڑا فیصلہ، زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے قومی سلامتی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری کی گئی تمام موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے نادرا اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام سسٹم میں جعلی یا غیر فعال شناخت کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں استعمال ہونے والی سمز کو بروقت غیر مؤثر بنایا جا سکے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ جلد از جلد تجدید کروا لیں تاکہ ان کی سمز بلاک نہ ہوں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کا استعمال بند کریں۔