بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، 50 ارب روپے کے ریلیف کی تجویز

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، 50 ارب روپے کے ریلیف کی تجویز
آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کی تجویز شامل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 50 ارب روپے مالیت کا ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ درمیانے اور نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اس تجویز کے تحت انکم ٹیکس کی شرح میں کمی، قابل ٹیکس آمدن کی حد میں اضافہ اور مختلف الاؤنسز پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے درمیان مشاورت جاری ہے، اور حتمی منظوری کے بعد یہ تجاویز بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر یہ اقدامات نافذ ہو جاتے ہیں تو لاکھوں ملازمین کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینا اس بجٹ کی اولین ترجیح ہے۔