یومِ مزدور پر یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یومِ مزدور پر یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
وفاقی حکومت نے یکم مئی 2025 (جمعرات) کو ملک بھر میں یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینک، مالیاتی ادارے، اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ یکم مئی کو تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs)، اور مائیکروفنانس بینک (MFBs) عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
یومِ مزدور دنیا بھر میں محنت کشوں کے حقوق کو اجاگر کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی ہر سال یکم مئی کو اس دن کی مناسبت سے ریلیاں، سیمینارز، اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تاکہ محنت کش طبقے کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔