بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھرپور جواب، بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھرپور جواب، بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور آبی جارحیت کے بعد، کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے زبردست جواب دے دیا۔
ایک بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔
مقابلہ دبئی میں منعقد ہوا جہاں دونوں ممالک کے باکسرز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی، مگر پاکستانی باکسر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف چند لمحوں میں بھارتی حریف کو زمین بوس کر دیا۔
پاکستانی باکسر نے فتح کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کے نام ہے، جو ان دنوں بھارتی جارحیت کے خلاف شدید جذبات رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کسی سے کم نہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
یہ مقابلہ نہ صرف کھیلوں کے حلقوں میں بلکہ عوامی سطح پر بھی خاصا مقبول ہوا، جہاں سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے اپنے ہیرو کی کامیابی کو وطن کی غیرت اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔
ادھر بھارتی میڈیا میں اس شکست پر خاصی مایوسی اور تنقید دیکھنے میں آئی، جبکہ بعض بھارتی تجزیہ کاروں نے اسے حالیہ کشیدہ سیاسی حالات سے جوڑا۔