FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

فری لانسرز کو جدیدسہولیات ملیں گی ،نگران وزیر آئی ٹی کابڑا اعلان

فری لانسرز کو جدیدسہولیات ملیں گی ،نگران وزیر آئی ٹی کابڑا اعلان
فری لانسرز کو جدیدسہولیات ملیں گی ،نگران وزیر آئی ٹی کابڑا اعلان

فری لانسرز کو جدیدسہولیات ملیں گی ،نگران وزیر آئی ٹی کابڑا اعلان

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے فری لانسرز کی جدیدسہولیات دینے کے حوالے سے  بڑا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 11 جنوری کو “ٹیک ڈیسٹی نیشن” کے عنوان سے بہت بڑا میگا ایونٹ ہو گا جس میں فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا جائے  گا۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں تقریبا 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کر رہے ہیں، فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات ہی میسر نہیں ہیں۔ حکومتی سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے  کی گنجائش ہو گی۔ ہر مرکز میں 100 ورکنگ سٹیشنز یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولت ہو گی۔
نگران وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ 10 لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالر قیمتی زر مبادلہ کما کر پاکستان لاسکیں گے۔ نگران حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ گزرے ہیں۔ اس دوراب انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ان چار ماہ میں ایس آئی ایف کی بھرپور مدد سے اقدامات ممکن ہو سکے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »