عامر خان کے داماد پیدل بارات کیوں لائے وجہ سامنے آگئی
بالی ووڈ سپر سٹار اداکارعامر خان کے داماد نوپورشیکھرے نے 8 کلو میٹر تک پیدل چل کر شادی کی جگہ تک پہنچ جانے کی وجہ میڈیا کو بتا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نوپور شیکھرے نے پیدل بارات لانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی اپنے گھر سے ایرا کے گھر کی طرف جاتا تھا تو پیدل ہی جاتا تھا، اس راستے سے میرا خاص جذباتی تعلق ہے، اسی وجہ سے شادی کے دن بھی ایراکے گھر پیدل ہی چل کر جانے کا فیصلہ کیا اور ایسا کر دکھایا