تنخواہ دار عوام نے ایکسپورٹرز سے 243فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرادیا
تنخواہ دار عوام نے ایکسپورٹرز سے 243فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرادیا
تنخواہ دار عوام نے ٹیکس ادا کرنے میں دولتمند ایکسپورٹرز کو مات دے دی،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 38فیصد اضافے کے ساتھ 158ارب روپے کا ٹیکس جمع کروایا ہے، جو کہ ایکسپورٹرز کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کے مقابلے میں 243پرسنٹ زیادہ ہے۔
دوسری جانب اس عرصے کے دوران ایکسپورٹرز نے 4.3ہزار ارب روپے کمائے ہیں، اور اس کا محض ایک پرسنٹ یعنی46ارب روپے ٹیکس کے طور پر جمع کرائے ہیں، جو کہ تنخواہ دار عوام سے 243فیصد کم ہے، اس طرح تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ بن گیا ہے،جولائی سے دسمبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں تنخواہ دارعوام سے انکم ٹیکس وصولیوں میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے، 158کا 42فیصد یعنی66ارب روپے ٹیکس صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ملازمت پیشہ افراد نے ادا کیا ہے،تنخواہ دار طبقہ کنٹریکٹرز، بینک ڈپازیٹرز اور امپورٹرز کے بعد ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ بن چکا ہے، امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک تنخواہ دار طبقہ 300ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرا دے گا۔