آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کپتان شان مسعود کا بیان سامنے آگیا
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کپتان شان مسعود کا بیان سامنے آگیا
پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے بہت سےمواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹیں ڈھونڈھ رہا تھا، ہم انہیں بار بار پورے مواقع دیتے رہے۔
سیریز ہار جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے اس بات کو تسلیم کیا کہ آسٹریلیا نے ملنے والے موقعوں کا بھرپور فائدہ لیا۔ انہوں نے ٹیم کی بیٹنگ کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 200 سے زیادہ کے سکور کے ہدف کی ہوری توقع تھی، محمد رضوان نے سب سے زیادہ سکور کیا لیکن اس سیریز میں کوئی بھی 200 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ ٹیم میں بہتری آنے کے چانسز ہیں، مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا، اگلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے 10 ماہ کا وقت ہے اس دوران ہم مزید محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ سڈنی میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیتا تھا، جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 360 اور میلرن ٹیسٹ میں 70 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی، قومی ٹیم 1995 کے بعد سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔