نرس نے 10 مریضوں کو نلکے کے پانی کی ڈرپ لگا دی تو اُن پر کیا گزری؟
نرس نے 10 مریضوں کو نلکے کے پانی کی ڈرپ لگا دی تو اُن پر کیا گزری؟
امریکہ کے ایک ہسپتال میں نرس نے 10 مریضوں کو پین کلر کی بجائے نلکے کے پانی کی ڈرپس لگا دیں تو سارے ہی مریض جان کی بازی ہار گئے ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اوریگون کے ہسپتال میں تعینات نرس کو فینیٹائل آئی وی نامی درد کُش دوا (پین کلر) ڈرپ کے ذریعے لگانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر اس نے مریضوں کی ڈرپ میں نلکے کا پانی بھر دیا۔
یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ نرس 2022ء سے ہی مریضوں کو نقصان پہنچا رہی تھی تاہم اس کے اعدادوشمار سامنے نہیں آ سکے۔ مریضوں کے لواحقین نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کیں کہ نرس نے جراثیم والا نلکے کا پانی ڈرپ میں ڈال کر لگایا تھا جس سے ان کو انفیکشن ہو گئی اور 10 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔