سائبر سیکیورٹی ماہرین نے جی میل صارفین کوریڈ الرٹ کر دیا
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے جی میل صارفین کوریڈ الرٹ کر دیا
جی میل صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے، ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز پاسورڈ کے بغیرجی میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے قابل ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی کمپنی کلاؤڈ ایس ای کے طرف سے دی گئی معلومات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ ایک خطرناک قسم کا میلویئر ثالث فریق کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور اس کو ہیکنگ گروپس پہلے ہی آزما چکے ہیں۔ اس کے متعلق انکشاف سب سے پہلے ایک ہیکر نے اکتوبر 2023 میں پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کیا تھا۔ پوسٹ میں یہ تفصیل سے بتایا گیا تھا کہ کس طرح کوکیز (جن کو ویب سائٹ اور براؤزر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے مقصد سے صارفین کا پیچھا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں) سے جڑی کمزوریوں کو ذریعہ بنا کر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔گوگل تصدیقی کوکیز صارفین کو بار بار ان کی لاگ ان تفصیلات درج کیے بغیر ان کے اکاؤنٹ تک رسائی دیتے ہیں۔ تاہم، ہیکرز نے ایسا راستہ تلاش کر لیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ ان کوکیز کو حاصل کر لیتے ہیں تاکہ دو جہتی تصدیقی مرحلے سے بچا جا سکے۔