عمران خان کوانسداد دہشتگردی کی عدالت نے طلب کرلیا
عمران خان کوانسداد دہشتگردی کی عدالت نے طلب کرلیا
سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے روز جی ایچ کیوحملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے طلب کرلیا۔
فوکس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نومئی 2023کو جی ایچ کیو پر حملہ، تصاویر کو جلانے اور لوگوں کو اس معاملے پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔ان تمام مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف کر رہے ہیں۔انہی کیسز میں عمران خان کو 9جنوری کوعدالت میں طلب کیا گیا ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔