میدان نہیں چھوڑیں گے،ڈٹ کر مقابلی کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
میدان نہیں چھوڑیں گے،ڈٹ کر مقابلی کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے میدان نہیں چھوڑیں بھاگیں گے،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،عدلیہ اگر ہمارے پارٹی نشان کو بحال نہیں کرتی تو ہم کسی بھی کامن نشان پر الیکشن لڑینگے۔
ڈیلی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ہوئی جس میں ہم نے ٹکٹوں کے معاملے پر ابتدائی مشاورت کی،دو دن کی مشاورت کے بعد پراسس مکمل ہو جائے گا اور ٹکٹ فائنل کرلیں گے ،ہمارے زیادہ تر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،8فروری کو ہمارے مخالفین کو شکست اور جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔