پہلی محبت کتنی عمر میں ہوئی ،عامر خان نے انکشاف کردیا
پہلی محبت کتنی عمر میں ہوئی ،عامر خان نے انکشاف کردیا
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے انکشاف کیا کہ محبت کے معاملے میں وہ کافی بدقسمت رہے ہیں انہیں ماضی میں 3 لڑکیوں نے مسترد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق بھی انکشاف کیا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت بالکل خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے وجی سے ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار کبھی نہ کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں نےمسترد کیا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے ہے ہی نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کر لیا۔