رات گئے خفیہ ایجنسی کے لوگ آئے اور میری بیوی کو ننگا کر دیا‘ جمشید دستی کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل
’ رات گئے خفیہ ایجنسی کے لوگ آئے اور میری بیوی کو ننگا کر دیا‘ جمشید دستی کی ویڈیو سامنے آگئی
عوامی راج پارٹی کے رہنما سربراہ جمشید دستی کے گھر مبینہ طورپر خفیہ ایجنسی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے رات گئے میرے گھرپر چھاپہ مارا انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو برہنہ کیاگیا۔
سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں ان کاکہناتھاکہ ’میں صبح کے پونے چار بجے یہ ویڈیو بنا رہاہوں، چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے بتارہا ہوں، میں چار مرتبہ قومی اسمبلی کے الیکشن جیتا ہوں، آج خفیہ ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی کے لوگ میرے گھر ظفر کالونی جھنگ روڈ مظفر گڑھ میں داخل ہوئے اور انہوں نے بڑی بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے، میری بیوی کو انہوں نے ننگا کردیا ہے ، بچوں کو مارا ہے، میرا چھوٹا بچہ دس مہینے کا ہے، وہ چیختا چلاتا رہا ہے، انہوں نے تین چار گھنٹے ہمیں یرغمال بنایا، پوری غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کیا‘۔
انہوں نے اپنے ویڈٰیو پیغام میں یہ بتایا اکہ ’ اہلکار موبائل لے گئے، کیمرے توڑ کر لے گئے، تیس چالیس گاڑیاں تھیں، چونگی چوک میں انہوں نے یرغمال بنایا، دن سے ہی یہ حرام خوری کرہے تھے ، میرے دوستوں کے گھروں میں بھی انہوں نے چھاپہ مارا ہے، میرے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے، میں پچھلے نو مہینے سے ان کی غنڈہ کا مقابلہ کررہا ہوں، آج بیغیرتی پر آگئے ، انتہا پر آگئے، چیف جسٹس صاحب آپ کو اللہ کا واسطہ ہے میں پاکستانی ہوں، اتنا بڑے ظلم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے ساتھ اتنی بڑی زیادتی ہوگئی ہے، میرا جرم یہ ہے کہ میں اس ملک اور قوم کے ساتھ کھڑا ہوں، میرا یہ گنا ہ ہے کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں‘۔