FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

انگلینڈ میں کھانسی، فلو اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ، ہسپتالوں پر بے دباو

انگلینڈ میں کھانسی، فلو اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ، ہسپتالوں پر بے دباو

انگلینڈ میں کھانسی، فلو اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ، ہسپتالوں پر بے دباو

انگلینڈ میں کھانسی، فلو اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ، ہسپتالوں پر بے دباو

برطانیہ میں سانس کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر بے تحاشہ دباؤ گیا ہے، ان بیماریوں کے خلاف کام کرنے والے عملے کو اس سرد ترین  موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بات کا شدید خدشہ ہے  کہ کرسمس اور نئے سال پر اس میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔ بریڈفورڈ رائل انفرمری (BRI) ایئرڈیل جنرل ہسپتال کے ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی شعبے انتہائی مصروف ہیں، لوگوں کو بار بار تاکید کی جارہی ہے کہ وہ علاج کیلئے متبادل ذرائع استعمال کریں تاکہ دباؤ کم ہو سکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اضافے سے ہسپتالوں کے ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی شعبے میں لوگوں کو مقررہ وقت اور بعض کو 12 گھنٹے سے زیادہ تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
 “جنگ ” کے مطابق سردیوں میں نزلہ زکام اوردیگر بیماریوں میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ اور کریون ہیلتھ اینڈ کیئر پارٹنرشپ میں ایکسیس ٹو کیئر پروگرام کے ڈائریکٹر ہیلن فارمر نے کہا کہ سردیوں میں سرد موسم کی وجہ سے گھروں میں یہ بیماریاں زیادہ آسانی سے پھیلتی ہیں اگر آپ بیمار محسوس کرتے ہیں تو آرام اور دوسرے لوگوں سے رابطے سے گریز کرنے کی کوشش کریں جب تک کہ آپ بہتر محسوس نہ کریں خاص طور پر وہ خواتین جو حاملہ ہیں، 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہیں، یا جن کا مدافعتی نظام کسی صحت کی حالت کی وجہ سے کمزور ہے کچھ چیزیں ہیں جو آپ سردیوں میں اپنے آپ کو ٹھیک رہنے میں مدد کرنے کیلئے اختیار کر سکتے ہیں وہ یہ کہ آپ فوری فلو اور کوویڈ 19 کے ٹیکے لگوانے کیلئے فارمسی یا کسی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کریں ۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »