سیلولر کمپنی ’جاز‘ نے تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا
سیلولر کمپنی ’جاز‘ نے تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا
سیلولر کمپنی ’جاز‘ نے تیزترین انٹرنیٹ سروسز کا کامیاب تجربہ کر لیاہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی نے اپنے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس میں انٹرنیٹ کی رفتار حیران کن طور 1.6پرٹیرابائٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس)حاصل ہوئی۔
یہ تجربہ 13دسمبر کے دن چینی کمپنی ہوائی کے جدید ترین کیپلر پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔ اس تجربے کے بعد جاز یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے اس قدر تیزرفتار انٹرنیٹ کا تجربہ کیا ہے۔جاز کے سی ٹی او خالد شہزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”جاز اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
interdeals xyandanxvurulmus.hGkotGwxt7RZ