“نوازشریف کو مجھ سے رابطے کی کوئی ضرورت نہیں اور۔۔” شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ کئی بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑنے جا رہا جب کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں مجھ سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے نیب عدالت میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، کیا آج کے نیب چیئرمین کویہ نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنےتھے، 14 سال تھوڑا عرصہ نہیں ہوتاکہ تب جاکر انصاف ملے، 15 سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن اس بے انصافی کے بارے میں کون پوچھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں ہونے والی ظلم و ناانصافی کا جواب کون دےگا، عدالت رات کوکھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہا ہے اس کا پتا نہیں۔
شاہد خاقان نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم، چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں تو انتخابات ضرور ہوں گے
crozzled xyandanxvurulmus.w2k0rACSdyzH